ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریش کمار گپتا بنے مدھیہ پردیش کے لوک آیکت

نریش کمار گپتا بنے مدھیہ پردیش کے لوک آیکت

Wed, 18 Oct 2017 10:27:28    S.O. News Service

بھوپال،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس نریش کمار گپتا مدھیہ پردیش کے نئے لوکاآیکت بن گئے ہیں۔تقریبًا15 مہینے تک یہ عہدہ رہنے رہنے کے بعد ریاستی حکومت نے گپتا کی کل تقرری ہوئی ہے۔ گپتا کو لوک آیکت مقرر کئے جانے پر نائب لوک آیکت جسٹس امیش چندر ماہیشوری اور مدھیہ پردیش اسمبلی میں رہنما اجے سنگھ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ لوکایکت مقرر کئے گئے گپتا نائب لوکآیت امیش چندر ماہیشوری سے عدالتی خدمات میں چھہ سال جونیئرہیں۔ غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش کے پہلے لوکایکت جسٹس پی پی ناولیکرکی مدت 28 جون 2016 کو ختم ہوگئی تھی۔اسی وقت سے لوکایکت کا عہدہ خالی تھا۔ ناولیکر کی خدما ت ختم ہونے کے بعد حکومت نے نائب لوکایکت کے عہدہ پر جسٹس امیش چندر ماہیشوری کو مقرر کرکے انہیں لوکایکت کا عہدہ دیا تھا۔ ماہیشوری نے بتایاکہ جسٹس گپتا مجھ سے چھہ سال جونیئر ہیں۔ میں سال 2004 میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس بنے تھے اور گپتا مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس سال 2010 میں بنے تھے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ جونیر کے لوکایکت بننے سے کیا وہ نائب لوکایکت کے عہدہ سے استعفیٰ دیں گے یا اپنے عہدہ پر کام کریں گے اس پر انہوں نے کہا اس پر میں میں بعد میں فیصلہ لوں گا۔حالانکہ انہوں نے یہ واضح نہیں بتایا کہ آگے وہ کیا قدم اٹھانے والے ہیں۔اسی درمیان مدھیہ پردیش اسمبلی میں رہنما اجے سنگھ نے لوکایکت گپتا کی تقرر کے متعلق جونیئر کا دھیان نہ رکھنے پر غیر اطمینانی کا ظاہر کیا ہے۔ سنگھ نے وزیر اعلیٰ شیواج سنگھ چوہان کو آج لکھے خط میں کہاکہ لوکایکت کی تقرر ی میں جونیئر کو لے کر جوگھڑا ہوا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت کی سطح پراتنے اہم عہدہ پر اگر رواجوں کودھیان نہیں رکھا جائیگا تو یقینی طور پر اتنے اہم عہدے پر تقرر کو لے کر سوال اٹھیں گے جو مناسب نہیں ہے۔اْنہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس پر خاص خیال کرکریں تاکہ عہدہ کی اہمیت بنی رہی ہے۔


Share: